آن لائن نتائج جاننے کا طریقہ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان گزشتہ روز کر نے کے بعد آج نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ میٹرک کے آن لائن نتائج معلوم کرنے کے لیے طلبا کو فیصل آباد بورڈ کی ویب سائٹ www.bisefsd.edu.pk پر جانا ہوگا۔ جہاں ویب سائٹ کھلتے ہی صفحہ اول پر میٹرک رزلٹ 2025کا آپشن دیا گیا ہے، جس کو کلک کرنے سے رول نمبر باکس اوپن ہو جائے گا۔ اس رولنمبر باکس میں طلبا کو اپنا رول نمبر درج کر کے اینٹر کرنا ہوگا جس کے بعد ان کا مطلوبہ نتیجہ سکرین پر آ جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں