کروڑوں کی لاگت سے تعمیر شدہ نوازشریف پارک کے اجڑنے کا نوٹس لیا جائے

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نواز شریف پارک کی بد حالی اور پی ایچ اے کی نااہلی کا فوری نوٹس لے کڑوروں روپے کے گھپلے اورناقص ترین میٹریل کا استعمال قومی خزانے کو کڑوروں کا چونالگا دیا فیصل آباد پی ایچ اے کی نااہلی اور ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہ نے قومی خزانے سے کڑوروں روپے خرچ کرنے کے بعد ٹھکیدار کی بے دریغ کرپشن نے نواز شریف پارک کا حلیہ ہی بگاڑ دیا ان خیالات کا اظہارتاجر لیڈر غلہ منڈی حاجی اصغر علی باجوہ تاجر لیڈر شیخ محمد ہارون ،پیپلز پارٹی کے ڈویژنل وڈسٹرکٹ میڈیا کواڈینیتر محمد طاہر شیخ ،پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما میاں محمد سلیم اور اہلیان حلقہ این اے 102پرتاب نگر ،محلہ قاسم آباد ،خالدہ آباد ناظم آباد،ایوب کالونی ،دگلس پورہ ،سنت پورہ کے مکینوں کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز اور کمشنر فیصل آباد مریم خاں کی توجہ دلاتے ہوئے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ پنجاب کے دوسرے بڑے شہر پاکستانی مانچسٹر سٹی فیصل آبادکے قلب میں واقع جی سی یونیورسٹی کے نزدیک عوامی تفریح کے لئے بننے والے نواز شریف پارک کو پی ایچ اے فیصل آباد کی انتظامیہ نے خوب صورتی کو ویرانی میں تبدیل کردیا نواز شریف پارک میں لگائے گئے جھولے اور آ بشار کے ساتھ لگائی گئی سٹیل کی گرلیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی پی ایچ اے کی انتظامیہ نے پرائیویٹ ٹھیکدار کو جھولے لگانے کی اجازت دے دی اور بھاری بھرکم نظرانہ وصول کرنا شروع کردیا جس کی وجہ سے آئے روز پارک کی خوب صورتی کو بری طرح نقصان پہنچایا جارہا ہے پرائیویٹ کینٹین کا ٹھکہ دے کر قیمتی اشیاء کی بربادی کروائی جارہی ہے علاقہ مکینوں اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما میاں محمد سلیم،سابق چیئرمین ، حکیم منیر احمد چشتی ،غلام محمد انصاری ،حاجی طاہر حسین چشتی،محمد اعجاز ظفر خاں،شہزاد ظفرخاں ،تاجر لیڈر غلہ منڈی حاجی اصغر علی باجوہ عثمان حبیب تاجر لیڈر شیخ محمد ہارون نے کہا ہے کہ نواز شریف پارک کی تعمیر کا ٹھیکہ لینے والے ٹھیکدار کوکمشنر فیصل آباد فوری طلب کرے اور ناقص ترین اشیاء لگانے اور کرپشن کے ذریعے پارک کی تعمیر میں دونمبر اشیاء لگانے کے خلاف فوری ایکشن لیاجائے یہ قوم کی خون پسینے کی کمائی سے کڑوروں روپے نواز شریف پارک پر لگائے گئے جس کا پی ایچ اے فیصل آباد کے ذمہ داران اور ٹھیکدار عوام الناس کو جواب دیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں