ضلعی انتظامیہ سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کی نگرانی کررہی ہے

جڑانوالہ(نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد کیپٹن رئیاٹرڈ ندیم ناصر نے اچانک جڑانوالہ آمد پر اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ ڈپٹی ڈسٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد رانا اور ایم ایس جعفر حسین کے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور انتظامی امور کا جائزہ لیتے ہوئے ہسپتال میں آئے مریضوں اور تیمارداروں سے سروس ڈیلیوری اور ادویات بارے استفسار کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایمرجنسی،ڈائیلاسز،گائنی،چلڈرن وارڈ اور سٹی اسکین روم،واٹر فلٹریشن پلانٹ کا بھی معائنہ کیا اور ٹھنڈے پانی کی دستیابی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے ڈپٹی کمشنر نے صفائی کی ناقص صورتحال پر اظہار برہمی کیا اور انتظامی امور و صفائی ستھرائی کے نظام کی بہتری کی ہدایت کی ڈپٹی کمشنر نے ریکارڈ روم کا بھی دورہ کرتے ہوئے مریضوں کا ڈیٹا محفوظ اور منظم رکھنے کی تاکید کی مذکور کا مزید کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کی سرکاری ہسپتالوں میں سروس ڈیلیوری کی نگرانی جاری ہے سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج معالجہ اور مفت ادویات کی فراہمی میں کوتاہی و غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں