سیشن جج ابراہیم اصغر کا زیادہ مقدمات نمٹانے کا اعزاز

ساہیوال(بیوروچیف) لاہور ہائی کورٹ لاہور کی اینول رپورٹ سال 2024میں 2038زیر التوا مقدمات نپٹانے کا اعزاز سیشن جج ابراہیم اصغر کے نام۔ جج بینکنگ کورٹ بہاولپور موجودہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال کی کارکردگی قابل دید ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال محمد ابراہیم اصغر نے بطور جج بینکنگ کورٹ بہاولپور میں اپنی تعیناتی کے دوران پورے پنجاب میں سب سے زیادہ زیر التوا مقدمات نپٹانے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ لاہور ہائی کورٹ لاہور کی جاری کردہ اینول رپورٹ سال 2024 کے مطابق 2024-1-1 تا 2024-12-31 تک ایک سال کے دورانیہ میں زیر التوا کل 2808 مقدمات میں سے 2038 مقدمات کا فیصلہ سنا کر پورے پنجاب میں سب سے زیادہ مقدمات نپٹانے کا اعزاز موجودہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساہیوال محمد ابراہیم اصغر نے حاصل کر لیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں