ڈاکٹر سیمی ظفر پر قاتلانہ حملے کے ملزمان کو گرفتار کیا جائے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) الائیڈ ہسپتال کے پروفیسر آف یورالوجی ڈاکٹر طاہر بشیر نے گوجرہ میں ڈاکٹر وسیم ظفر چیمہ اور ڈاکٹر سیمی وسیم چیمہ پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ تاہم نجی ہسپتالوں اور کلینکس کی سکیورٹی کیلئے ڈاکٹرز کو ازخود سخت انتظامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ آئے روز ڈاکٹرز پر حملوں کے واقعات رونما ہو رہے ہیں جسکی وجہ سے ڈاکٹر کمیونٹی میں شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔ گوجرہ میں ڈاکٹر سیمی وسیم چیمہ اور ان کے شوہر پر قاتلانہ حملے کے ملزمان کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا، جو کہ لمحہ فکریہ ہے۔ ڈاکٹر طاہر بشیر نے کہا کہ نجی ہسپتالوں اور پرائیویٹ کلینکس کی حفاظت کیلئے سکیورٹی کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں پولیس کو آگاہ کیا جائے۔ انہوں نے آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر سیمی وسیم چیمہ اور ان کے شوہر ڈاکٹر وسیم ظفر چیمہ پر قاتلانہ حملے کے ملزمان کو گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں