دنیاوی معاملات کیساتھ آخرت کا سامان بھی اکٹھا کیا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ہر ذی شعور نے موت کا ذائقہ چکھنا ہے اس لئے ضروری ہے کہ دنیاوی معاملات کے ساتھ ساتھ آخرت کا سامان بھی اکٹھا کیا جائے تاکہ دنیا اور آخرت میں ہمیں کامیابی نصیب ہو’ان خیالات کا اظہار سپریم انجمن تاجران کے صدر حاجی محمد اسلم بھلی’ جنرل سیکرٹری رانا ایوب اسلم منج’ چیف کوارڈی نیٹر حاجی محمد عابد’ ملک شاہد رسول’ آفتاب بٹ’ شیخ محمد فاضل’ عبدالرحمن مانی نے مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان کی خوشدامن کے انتقال پر ان کے والد محترم سابق ایم این اے میاں عبدالمنان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کیا’ اس موقع پر انہوں نے مرحومہ کی بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی’ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور انہیں کروٹ کروٹ جنت الفردوس میں جگہ نصیب کرے’ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں ہم سب میاں عبدالمنان ‘ میاں عرفان منان اور ان کے خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں’ اس موقع پر سابق ایم این اے میاں عبدالمنان نے سپریم انجمن تاجران کے عہدیداروں کی آمد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ غم اور دکھ کی اس گھڑی میں آپ لوگوں نے ہماری ڈھارس بندھائی جس کیلئے ہم آپ سب کیلئے دعاگو ہیں’ اللہ تعالیٰ ہم سب کو آخرت کی تیاری کی توفیق دے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں