اسلام آباد (بیوروچیف) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان میں رواں سال مہنگائی میں کمی کی پیشگوئی کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق اے ڈی بی نے ترقی پذیر ایشیا ئی اوربحرالکاہل کے ملکوں کی معیشتوں پر رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں شرح نمو 3 فیصد رہنے کا امکان ہے، مہنگائی میں کمی کی وجہ سے خوراک اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں کمی ہوگی، پاکستان میں 26-2025 کے دوران 5.8 فیصد مہنگائی کی پیشگوئی برقرار ہے۔ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے امریکا کی جانب سے اضافی ٹیرف عائد کرنے سے ایشیائی ممالک کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے، عالمی تجارتی غیر یقینی صورتحال کے باعث برآمدات میں کمی آئے گی۔




