صفدر آباد میں غیر قانونی طور پر ہفتہ بازار لگنے لگا

صفدرآباد(نامہ نگار)مسجد قیوم سے ریلو ے روڈ پر جو راستہ ریلوے کی جگہ سے محلہ کیڑامنڈی کو جاتا ہے اسے گلا موڑ کہتے ہیں۔اس راستہ پر ریلوے حکام نے کسی شخص کو ٹھیکے پر دے دیا ہے اور اب وہاں باقاعدہ طور پر شاپنگ کی غرض سے،،،ہفتہ بازار،،،لگایا جا رہا ہے۔شہر کے لوگ یہاں آکر عارضی دکانوں سے سودا سلف خریدتے ہیں۔ان پر کوئی خاص دکان تو ہوتی نہیں البتہ پرانا کپڑا اور پلاسٹک کے برتنوں کے علاوہ روزمرہ کا چھوٹا موٹا سامان بکتا ہے۔ریلوے حکام کو تو پیسہ چاہیئے انہیں اس بات سے کوئی غرض نہین کہ یہ بازار ریلوے لائن کے بالکل ساتھ ہے ریلوے والے تو اندھے لوگ ہیں پیسے کی ہوس میںآجاتے ہیں کل خدا نخواستہ کوئی نقصان ہو جائے تو کون ذمہ لے گا ۔وفاقی وزیر حنیف عباسی اس کا نوٹس لیں کہ ریلوے لائن کے ساتھ کس نے بازار لگانے کی اجازت کی اسے شوکاز نوٹس جاری کریں۔دوسری بات یہ کہ یہ جگہ گندگی سے بھرپور ہے قریب ہی امامیہ کالونی کا گندہ پانی ایک جوہڑ کی شکل میں صاف نظر آتا ہے اور اس کی بدبو سے امراض پیدا ہو رہے ہیں ۔اجازت دینے والے افسر نے ماحولیات والوں سے پوچھا یا نہیں ۔بازار لگانا منع نہیں لیکن جگہ تو مناسب ہو ۔بازار کے شمالی جان ریلوے لائن گزرتی ہے۔مشرقی جانب گندے پانی کا جوہڑ اور گندگی کے ڈھیرجبکہ مغربی جانب ریلوے کالونی اور وہاں بھی بدبودار بندہ پانی برسوں سے کھڑا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں