فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپا ر ٹی یورپ کے مرکزی صدر ڈاکٹر ارشاد علی کمبوہ نائب صدر رانا محسن خان نے بجلی وپٹرول کی قیمت میں مسلسل اضافوںپر گہری تشویش کااظہا ر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیزل پیٹرول مہنگا ہونے سے غریب مسافروں اور طالب علموں کی مالی مشکلات میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے ملک و قوم بد ترین معاشی بد حالی کا شکار ہے جسکی وجہ سے ملک میں مہنگائی کا سیلاب دن بدن بڑھتا ہی چلا جا رہا ہے پیپلزپارٹی غریب عوام کامعاشی استحصال نہیں ہونے دے گی۔ قوم میں مزید مہنگائی برداشت کرنے کی سکت نہیںحکومت غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے والے تنخواہ دار اور دیہاڑی دارطبقہ کو ریلیف دے ایک ہفتہ میںبجلی کی قیمت میں بالترتیب 5 روپے + 2روپے+ 7.50روپے + سیلز ٹیکس 2. 50 روپے( 4.50 روپے) فی یونٹ اضافہ موجودہ اتحادی حکومت کاایسا درد ناک فیصلہ جسے واپس نہ لیاگیا تو اسکے انتہائی منفی اثرات پیداواری صلاحیتوں اورکاروباری سرگرمیوں پر پڑینگے۔




