فوڈ اتھارٹی کے چھاپے،1لاکھ 30ہزار جرمانے،2ڈیری شاپس سیل

جڑانوالہ (نامہ نگار) فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے مختلف مقامات پر چیکنگ کے دوران ناقص انتظامات اور ایکسپائر اشیائے خورد و نوش کا استعمال کرنیوالے 2ریسٹورنٹس کو 1لاکھ 30ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ 2ڈیری شاپس بھی بند کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے جڑانوالہ کے مختلف مقامات پر قائم ریسورنٹس ڈیری شاپس فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی اور ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر 2ریسٹورنٹس کو 1لاکھ 30ہزار روپے جرمانہ عائد کیا اور 2ڈیری شاپس کو بند کر دیا ٹیم نے دوران چیکنگ پکڑی جانیوالی ایکسپائر اشیائے خورد و نوش کو تلف کر دیا ہے۔ فوڈ اتھارٹی حکام کا کہنا ہے کہ صحت بخش خوراک کی فراہمی کیلئے بلا تفریق روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ جاری ہے، زیادہ منافع کے چکر میں شہریوں کی صحت کیساتھ کھیلنے والے افراد کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے فوڈ پوائنٹس اور ریسورنٹس مالکان کو ہدایت جاری کی ہے کہ صفائی ستھرائی کے نظام کو مزید بہتر بنایا جائے اور حفظان صحت کے مطابق اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔ بصورت دیگر بھاری جرمانوں کیساتھ ساتھ مقدمات کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں