بہن کے قاتل بھائی کو موت اور10لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج عبدالرحیم نے بہن کے قاتل بھائی کو سزائے موت اور 10لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید چھ ماہ قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ میں 3سال قبل 2022ء میں گھریلو جھگڑے کی بنا پر مشتعل بھائی وجاہت حسین نے اپنی ہمشیرہ انیلہ بی بی کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا، پولیس نے قاتل کو گرفتار کر کے چالان عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 10لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں