قحبہ خانوں پر چھاپے،درجن بھر مردو خواتین گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سی پی او صاحبزادہ بلال عمر کی ہدایت پر ضلعی پولیس نے قحبہ خانوں کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 3اڈوں پر چھاپہ مار کر درجن بھر مرد وخواتین کو پکڑ لیا اور ان کے خلاف مقدمات درج کر کے بازپرس شروع کر دی ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ رضاآباد کے انسپکٹر امین نے مخبر کی اطلاع پر 219رب گنڈاسنگھ والہ میں نائکہ ریحانہ کوثر کے اڈے پر چھاپہ مار کر وردہ بی بی’ فوزیہ’ غلام فرید’ عطیہ’ عروج کو پکڑ لیا جبکہ نائکہ موقع سے فرار ہو گئی۔ تھانہ منصورآباد کے سب انسپکٹر عامر نے کشمیر روڈ پر سن شائن ہوٹل اور تھانہ کھرڑیانوالہ کے سب انسپکٹر عثمان وارث نے 266 رب میں ارشاد کے قحبہ خانہ پر چھاپہ مار کر گاہکوں کے انتظار میں بیٹھی شبانہ بی بی’ آسیہ بی بی’ مقدس بی بی’ حمیرہ وغیرہ کو حراست میں لیکر بازپرس شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں