بارشوں سے خراب ہونیوالے درجنوں بجلی میٹرز تبدیل نہ ہوسکے

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار) فیسکو سب ڈویژن سدھار سمیت دیگر علاقوں میں حالیہ بارشوں کے باعث درجنوں گھروں کے بجلی کے میٹر خراب ہو چکے ہیں، تاہم کئی دن گزرنے کے باوجود بھی ان میٹروں کی تبدیلی ممکن نہیں ہو سکی۔ گرمی اور حبس کی شدت میں بجلی کی بندش نے شہریوں کو نڈھال کر دیا ہے۔متاثرہ علاقوں کے مکینوں کا کہنا ہے کہ بجلی کے بغیر زندگی اجیرن ہو چکی ہے، بچے، بزرگ اور مریض سب شدید اذیت میں مبتلا ہیں۔ شہریوں نے فیسکو حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر خراب میٹروں کی جگہ نئے میٹر نصب کیے جائیں تاکہ معمولاتِ زندگی بحال ہو سکیں۔ایس ڈی او فیسکو سب ڈویژن سدھار کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس نئے میٹروں کی شدید قلت ہے، جتنے میٹر ہمیں فراہم کیے جاتے ہیں ہم لگاتے ہیں، مگر بارش کی وجہ سے مزید میٹر خراب ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے شکایات میں اضافہ ہو رہا ہے۔شہریوں نے فیسکو کے اعلیٰ حکام اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ صورتحال کا نوٹس لیں اور جلد از جلد میٹرز کی فراہمی ممکن بنائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں