فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) اندھی گولیاں لگنے سے دو افراد جبکہ مخالفین کی فائرنگ سے5افراد بری طرح زخمی ہو گئے، زخمیوں کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا گیا، تفصیل کے مطابق پرتاب نگر گلی نمبر5میں چھت پر سوئے32سالہ عمران ولد طالب ،202ر۔ب کے حسنین نامی لڑکا اندھی گولیاں لگنے سے بری طرح زخمی ہو گئے، علاوہ ازیں رسول پورہ میں معمولی جھگڑے پر مشتعل ملزمان نے لقمان، گٹ والا کے قریب مخالفین اویس کو گولیاں مار کر فرار ہو گئے، ساندل بار کے علاقہ 53ج ب کا ثاقب اور ٹھیکری والا کے علاقہ66ج ب میں پرانی دشمنی کی بناء پر مشتعل ملزمان ماجد وغیرہ نے فائرنگ کر کے مخالفین نعمان اور حسنین کو گولیاں مار کر لہولہان کردیا، حملہ آور ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے




