نوسربازوں نے کاروبار کا لالچ دیکر4شہریوں کو کنگال کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر ) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان نے4شہریوں کو کنگال کر دیا۔ منافع دیا نہ رقوم واپس کیں۔مطالبہ کرنے پر لیت و لعل کے بعد چیک دیئے جو کہ بنکوں سے کیش نہ ہو سکے۔تفصیل کے مطابق سمن آباد کے رہائشی اسد بیگ نے بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم احمد نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 18لاکھ سے زائد ،کوتوالی روڈ کے رہائشی امتیاز حسین کا کہنا ہے کہ اس کے واقف کار ملزم فرحت عباس، شاہ رخ وغیرہ لاکھوں کا مال لیکر ہڑپ کر لیا۔ چک جھمرہ کے علاقہ104ر۔ب کے محمد احمد نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے والد نے جاننے والے ملزمان افضال اور لیاقت کے پاس اپنی جمع پونجی امانت رکھی ہوئی تھی، ضرورت پر رقم کا مطالبہ کیا تو لیت و لعل کے بعد انکاری ہو گئے،نڑ والا روڈ کے مظفر اقبال سے ملزم شفیق نے 32لاکھ سے زائد کی رقم ہتھیا لی، علاوہ ازیں سول لائن کے طاہر نے بتایا کہ ملزم عمر فاروق کاروبار کیلئے15لاکھ کی رقم لیکر رفو چکر ہو گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں