شاندار کارکردگی پر 4جوانوں کی ASIکے عہدے پر ترقی

جڑانوالہ (نامہ نگار) پنجاب بھر میں ہونے والے پٹرولنگ پولیس کے P-Cadet امتحان میں جڑانوالہ کی علی پور بنگلہ چوکی نے سب پر سبقت لے جاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی۔اس شاندار کارکردگی کے نتیجے میں چوکی کے چار فرض شناس جوانوں کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر (ASI)کے عہدے پر ترقی دی گئی،جو کہ محکمہ پولیس اور علاقے دونوں کے لیے ایک بڑا اعزاز ہے۔جڑانوالہ پٹرولنگ پولیس علی پور بنگلہ چوکی سے تعلق رکھنے والے چار قابل اور باصلاحیت پولیس اہلکار ملک رمضان، مرزا وسیم،سہیل رضوان اور ہیڈ کانسٹیبل عمر حیات نے حالیہ امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کر کے ترقی حاصل کی ہے۔یہ کامیابی نہ صرف ان اہلکاروں کی ذاتی کاوشوں اور خلوصِ نیت کی دلیل ہے بلکہ علی پور بنگلہ چوکی جڑانوالہ اور محکمہ پولیس کے لیے بھی ایک قابلِ فخر سنگِ میل ہے۔ ان سپوتوں کی محنت اور جذبہ خدمت کو پٹرولنگ پولیس کے اعلی افسران، ایس پی مرزا انجم کمال اور علی پور بنگلہ چوکی کے انچارج ظہیر علوی نے بھرپور سراہا اور اپنے پیغام میں کہا کہیہ جوان ہمارے ادارے کا روشن چہرہ ہیں،جنہوں نے نہایت لگن، دیانت اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنے فرائض ادا کئے اور آج ان کی ترقی پوری فورس کیلئے ایک حوصلہ افزا مثال ہے۔علاقہ مکینوں اور ساتھی اہلکاروں افسران کی جانب سے ان تمام جوانوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی جا رہی ہے،اور اس امید کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ یہ افسران مستقبل میں بھی اپنے جذبے،خلوص اور پیشہ ورانہ قابلیت کے ساتھ عوام کی خدمت اور قانون کی پاسداری کا سلسلہ اسی طرح جاری رکھیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں