جوئے کے اڈے پر پولیس کا کامیاب چھاپہ،10ملزمان گرفتار،بھاری رقم برآمد

گوجرہ(نامہ نگار)صدر پولیس گوجرہ کا جوئے پرکامیاب چھاپہ،دس ملزمان گرفتاراور دائوپر لگی بھاری رقم برآمد،معلوم ہواہے کہ تھانہ صدرپولیس کو اطلاع ملی تھی کہ چک نمبر 354 ج ب قادرآباد کا مرتضی جٹ کے ڈیرہ پر متعدد افراد تاش پر جوا کھیلنے میں مصروف ہیںجس پر پولیس نے بروقت کارروائی کر تے ہوئے چھاپہ مار کر جواء کھیلنے میں مصروف کچاگوجرہ کے نیاز،چک نمبر354ج ب کے عبدالحق،فیاض ندیم ،محمد سلیم ،آصف اکبر،ریاض احمد،مرتضیٰ ، چک نمبر 246 ر ب کا مکھن علی ،چک نمبر 352 ج ب کا تیمور ، چک نمبر283ج ب کا بلال احمدکورنگے ہاتھوں قابو کر لیااور ان کے قبضہ سے دائوپر لگی رقم دولاکھ اسی ہزارروپے وتاش برآمدکر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں