اشاروں سے کمپیوٹر کنٹرول کرنیوالی ڈیوائس تیار

نیو یارک ( مانیٹرنگ ڈیسک )میٹا نے ایسی ڈیوائس تیار کی ہے جو محض خیالات یا ہاتھوں کے اشارے سے ڈیوائسز کو کنٹرول کرسکے گی۔کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ رسٹ بینڈ جیسی اس بلیو ٹوتھ ڈیوائس سے صارفین کسی کمپیوٹر کو چھوئے بغیر محض ہاتھوں کے اشاروں سے کنٹرول کرسکیں گے۔اس سے صارفین مختلف کام جیسے کرسر کو حرکت دینے میں مدد ملے گی جبکہ ہوا میں لکھے جانے والے الفاظ بھی براہ راست کمپیوٹر میں ٹائپ ہو جائیں گے۔کمپنی نے بتایا کہ یہ ڈیوائس سرفیس الیکٹرو مائیو گرافی نامی طریقہ کار پر کام کرتی ہے جو مسلز کی برقی سرگرمیوں کو ٹریک کرتا ہے۔بلاگ پوسٹ میں مزید بتایا گیا کہ ہمارا ماننا ہے کہ سرفیس الیکٹرو مائیوگرافی انسانوں اور کمپیوٹر کے درمیان تعلق میں نئے انقلاب کی کنجی ثابت ہونے والا طریقہ کار ہے۔میٹا کے محققین نے اس ڈیوائس کے حوالے سے ایک تحقیق کے نتائج جرنل نیچر سائنس میں شائع کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں