مریم نواز کا ایگریکلچرگریجوایٹ انٹرنز کے لئے بڑا اعلان

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایگری کلچر گریجویٹس کے لیے انٹرن شپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔اس پروگرام کے تحت صوبے بھر سے 2ہزار ایگری کلچر گریجویٹس کو شامل کیا جائے گا جنہیں ہر ماہ 60ہزار روپے وظیفہ دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے بتایا کہ ایگری کلچر انٹرن شپ پروگرام کے لیے ہر ضلع میں کوٹہ مقرر کر دیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں کسان کارڈ پروگرام نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کردیے، کاشت کاروں کو ایک ہی چھت تلے تمام سہولتیں دے رہے ہیں۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ گرین ٹریکٹر اسکیم اور ٹیوب ویل سولرائزیشن پروگرام بھی کامیابی سے جاری ہے۔زرعی گریجویٹس انٹرشپ پروگرام کے لیے ہیلپ لائن نمبر -17000 0800پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں