بینک اکائونٹ کھولنے کا آسان فریم ورک متعارف

کراچی (بیوروچیف) اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP)نے انفرادی صارفین اور تاجروں کے لیے اکائونٹ کھولنے کے عمل کو آسان بنانے کے لیے ایک جامع فریم ورک متعارف کرا دیا ہے، جس کا مقصد مالی شمولیت اور ڈیجیٹل رسائی کو فروغ دینا ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق، نیا فریم ورک اکانٹ کھولنے کے عمل کو معیاری، سادہ اور تیز تر بنائے گا، دستاویزی تقاضوں کو کم کرے گا، اور یہ یقینی بنائے گا کہ دو کام کے دنوں کے اندر اکانٹ کھل جائے۔صارفین اپنے اکانٹ کی درخواست کی حیثیت کو بھی ٹریک کر سکیں گے، جس سے یہ عمل مزید شفاف اور صارف دوست بن جائے گا۔آن بورڈنگ سسٹم کو مزید محفوظ اور موثر بنایا گیا ہے، جس کے تحت تمام اقسام کے بینک اکائونٹس آن لائن کھولے جا سکیں گے۔اسٹیٹ بینک نے تمام بینکوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تمام تاجروں کو کم از کم ایک ڈیجیٹل ادائیگی کا طریقہ مہیا کریں، اور نئے کاروباری افراد کے لیے اکانٹ کھلوانے کا عمل سہل بنائیں۔یہ اقدامات اسٹیٹ بینک کی جاری کوششوں کا حصہ ہیں جن کا مقصد غیر بینک شدہ آبادی اور غیر رسمی تاجروں کو باضابطہ بینکاری نظام میں لانا اور نقدی پر مبنی لین دین کی جگہ ڈیجیٹل ادائیگیوں کو فروغ دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں