علم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا

گوجرہ(نامہ نگار)علم کے بغیر کوئی بھی معاشرہ ترقی کی منازل طے نہیں کر سکتا، اسلام میں حصول تعلیم کے لیے بڑا زور دیا گیا ہے اور ہر مرد و زن کے لیے علم کو فرض قرار دیا گیا ہے، تعلیم کی اہمیت و افادیت کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے ہی ہمارے کریم آقا خاتم النبین حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے جنگ بدر کے قیدیوں کو مسلمانوں کے بچوں کو تعلیم دینے کے عوض رہائی دی تھی، ان خیالات کا اظہارگروپ ڈائریکٹر پنجاب گروپ آف کالجزعبداللہ افضل،سیکرٹری بورڈ اور ڈی ڈی کالجز فیصل آبادڈی آر حبیب،کلسٹر ہیڈرفعت اقبال،ڈائریکٹر اکیڈمکس میڈم عائشہ رفعت،ڈی ڈی کالجز ٹوبہ حق نواز دانش،ایم این اے نثار جٹ ، ڈائریکٹر پنجاب کالج ٹوبہ اینڈ پنسرہ حطیم رفعت، پرنسپل ٹوبہ فیضان،پرنسپل پینسرہ وقار نے پنجاب کالج پینسرہ کی افتتاحی تقریب میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں