فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ ہولڈر این اے 100 سدرہ سعید بندیشہ نے کہاکہ حکومتی زبانی کلامی دعوں اور نعروں نے طفل تسلی کے سوا کچھ نہیں دیا بجلی کے بلوں میں 244ارب روپے کے اضافی بوجھ حساب کون دے گا ؟ پاکستان پیپلز پارٹی کو قومی اسمبلی میں غریبوں کے ساتھ ہو نے والی معاشی نا انصافی کے ساتھ فوری آواز اٹھانی چاہئے پاکستان پیپلز پارٹی فیصل آباد سمیت ملک بھر میں 26جولائی کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر آصف علی زرداری 70 ویں سالگرہ شاندارطریقے سے منائے گی ۔




