سرگودہا(بیورو چیف)ڈپٹی کمشنر سرگودہا کیپٹن (ر) محمد وسیم کی زیر صدارت چینی کے نرخوں اور ترسیل سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) رانا محمد ابوبکر، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ، ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز، ایڈیشنل ڈائریکٹر زراعت (توسیع)اور شوگر ملز کے نمائندگان اور ہول سیل ڈیلرز نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں چینی کی فراہمی بروقت اور بلاتعطل یقینی بنائی جائے گی اور کسی بھی سطح پر مصنوعی قلت پیدا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ حکومت پنجاب کی جانب سے چینی کا نوٹیفائی کردہ نرخ 173 روپے فی کلو مقرر ہے، جس میں تمام تر اخراجات اور منافع شامل ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ چینی کی قیمت میں ایک پیسہ بھی زائد وصول کرنے پر فوری قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں ایف آئی آر کا اندراج اور پیرا ایکٹ کے تحت کارروائی شامل ہو گی۔




