اسلام آباد میں گاڑیوں کیلئے ایم ٹیگ لازمی قرار

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی دارالحکومت میں داخل ہونے والی تمام گاڑیوں کے لیے ایم ٹیگ (M-Tag)لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔ بغیر ایم ٹیگ کسی بھی گاڑی کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔یہ فیصلہ چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اہم اجلاس میں کیا گیا، جس میں شہری سہولتوں کو بہتر بنانے کے لیے متعدد اقدامات پر غور کیا گیا۔چیئرمین سی ڈی اے کاکہناہے کہ اسلام آباد میں روزانہ آنے اور جانے والی گاڑیوں کا سروے کیا جائے گا ، رش والی جگہوں پر پارکنگ کے چارجز زیادہ ہونگے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم کا آغاز کیا جا چکا ہے، موبائل ایپ یا آن لائن پلیٹ فارم متعارف کرایا جائے گا، شہری موبائل ایپ یا کیو آر کوڈ کے ذریعے پارکنگ فیس ادا کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں