مزدور کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ،حالت تشویشناک

لاہور (بیوروچیف) ڈی ایچ اے کے فیز میں افسوسناک واقعہ، زیر تعمیر عمارت میں کام کے دوران 3 مزدور کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہو گئے، تینوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ریسکیو کے مطابق مزدور کام کر رہے تھے کہ اس دوران کرنٹ لگ گیا،تینوں مزدوروں کی حالت تشویش ناک ہیان کو سی پی آر کرتے ہوئے ایویسینا ہسپتال میں شفٹ کیا گیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ تینوں مزدور لائٹس لگانے کے لئے کھدائی کر رہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں