جواء ہارنیوالے سسرالیوں نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

لاہور (بیوروچیف) لاہور کے علاقے شفیق آبادمیں والد سے پیسے نہ منگوانے پر سسرالیوں نے بہو کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔پولیس کی مطابق واقعہ کامقدمہ متاثرہ خاتون کے چچا کی مدعیت میں تھانہ شفیق آبادمیں درج کر لیا گیا ہے،مقدمے کے مطابق شوہر انورمحمود اور سسر غلام حسین جوئے کے پیسے ہارنے پر بہو کو اسکے والد سے پیسے منگوانے کا مطالبہ کرتے رہے بہو نے اپنے والد سے پیسے نہ منگوائے تو شوہر تشدد کرنے لگا۔شوہر انور محمود نے اپنی بیوی کو بالوں سے پکڑا اورسر دیوار میں دے مارا جس سے سر پر گہری چوٹ آئی شوہر نے طیش میں آکرتشدد کیا۔شوہر اور سسر تشدد کے بعد موقع سے فرار ہو گئے،پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں