دوہرے قتل میں ملوث مجرم کو2مرتبہ سزائے موت،20لاکھ جرمانہ کا حکم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عبدالرحیم نے تھانہ ڈجکوٹ کے دوہرے مقدمہ قتل کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم کو دو مرتبہ سزائے موت’ مجموعی طور پر 20لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں مزید قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 246رب میں چار سال قبل 24دسمبر 2021ء کے دوران مجرم شوکت علی غیرت کے نام پر ٹوکے کے وار کر کے بیوی سمیرا بی بی اور ان کے آشنا ذیشان کو موت کے گھاٹ اتار دیا تھا۔ ڈجکوٹ پولیس نے مقدمہ درج کر کے مجرم کو گرفتار کر کے چالان عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے جرم ثابت ہونے پر بیوی اور اس کے آشنا کے قاتل شوہر شوکت علی کو دو مرتبہ سزائے موت اور دو مرتبہ 10لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سنایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں