رجانہ روڈ پر 2موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے

ٹوبہ ٹیک سنگھ (نامہ نگار) ریسکیو ذرائع کے مطابق پیرمحل کے علاقے صدیقہ آباد نزد چک کولان، رجانہ روڈ پر دو موٹر سائیکل آپس میں آمنے سامنے سے ٹکرا گئے۔ حادثہ موٹر سائیکل کراسنگ کے دوران پیش آیا۔حادثے کے نتیجے میں 15سالہ موٹر سائیکل سوار عبداللہ ولد مجاہد، ساکن چک 286گ ب، موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دوسرے موٹر سائیکل سوار مزمل حسین زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر پیرمحل اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والا بچہ اپنی بہن کو پیرمحل سے رجانہ کی طرف لے جا رہا تھا کہ حادثے کا شکار ہو گیا۔ خوش قسمتی سے بہن محفوظ رہی۔جاں بحق بچے کی میت لواحقین کے سپرد کر دی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں