پاکستان تحریک انصاف اپنے کردار سے ختم ہو رہی ہے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر عمر احمد منے خان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے رہنما اور اراکین اب اپنے بیانیے سے ہٹ گئے ہیں۔ماضی میں جو دعوی کرتے تھے کہ 2سال ہو گئے، اب تک ٹرائل مکمل نہیں ہوا اور 9 مئی کے واقعات میں ملوث عناصر کیخلاف عدالتی اور قانونی عمل مکمل ہے تو وہ اعتراضات اٹھا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 9مئی 2023 کو پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن قرار دیا جا چکا ہیجس دن ریاستی املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور قومی اداروں کو نشانہ بنایا گیا، ایسے عناصر کو قانون کے مطابق سزا ملی ہے جس سے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی قائم ہوئی-اپنے کردار سے پی ٹی آئی ختم ہورہی ہے آ ئندہ الیکشن میں مسلم لیگ ن دو تہائی اکثریت سے جیتے گی اورماں نواز شریف وزیراعظم منتخب ہوں گے ان کاکہناتھاکہ موجودہ حکومت نے قلیل مدت میں مہنگائی میں خاطر خواہ کمی کی ہے اور ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے معاشی اشاریے بہتر ہو رہے ہیں، کرنسی مستحکم ہو رہی ہے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔ پاکستان کو اس وقت اتحاد، استحکام اور مثبت سوچ کی ضرورت ہے، اختلافات اپنی جگہ، مگر ریاستی اداروں اور عدلیہ کا احترام ہر شہری کا فرض ہے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں