66ہزار قیدیوں کے کھانے اور چائے پر سالانہ6ارب اخراجات کا انکشاف

لاہور (بیوروچیف) پنجاب میں 66ہزار قیدیوں کے کھانے اور چائے پر اخراجات کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔اعداد و شمار کے مطابق صوبائی دارالحکومت کی جیلوں میں 9ہزار 8سو سمیت صوبہ بھر کے 66ہزار قیدیوں کے کھانے کا جیلوں کے بجٹ پر سالانہ 6ارب کا بوجھ پڑتا ہے۔قیدیوں پر کھانے کے بعد چائے کی مد میں سالانہ 68کروڑ روپے خرچ آتا ہے، قیدیوں کی چائے کے لئے ڈبے کا دودھ 57کروڑ 45لاکھ اور چائے کی پتی 8کروڑ 12لاکھ اور چینی کے لئے اڑھائی کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔اعدادوشمار کے مطابق لاہور کی جیلوں میں 25کروڑ کی چائے قیدیوں کے لئے تیار ہوگی، لاہور کی جیلوں میں دودھ 7لاکھ 33ہزار لیٹر جبکہ پنجاب بھر کی جیلوں میں 20لاکھ 32ہزار لیٹر خریدا جائے گا۔چائے کی پتی لاہور کی جیلوں کے لئے 17ہزار 7سو جبکہ پنجاب بھر کی جیلوں کے لئے 49ہزار کلو خریدی جائے گی۔جیل حکام کے مطابق رواں مالی سال میں چائے پر گزشتہ مالی سال کی نسبت دس کروڑ اضافی خرچ ہوں گے، دودھ، پتی اور چینی کی خریداری کے لئے ٹینڈر کے ذریعے کنٹریکٹ جاری کئے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں