درسگاہ خدمت مرکز کی فلاحی و سماجی خدمات بے مثال ہیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)درسگاہ خدمت مرکز کے زیر اہتمام فری فزیوتھراپی کیمپ و تقسیم مصنوعی اعضا ء برائے معذور افراد تقریب منعقد کی گئی تقریب کا افتتاح چیئرمین غلہ منڈی رانا محمد طیب خاں ‘حاجی سردار رحمانی’محمد یونس جمال ‘ شیخ ہمایوں محسن’میاں محمد بلال ‘حافظ عبدالقیوم ‘ ملک محمد محفوظ’راے محمد ناصر نقشبندی نے کیا انجمن تاجران ینگ ٹریڈرز کے صدر ملک سہیل نیاز طور’ملک محمد عباس ‘محمد عاصم ملک’رائے عودے حسین خاں ‘محمد ندیم قادری’محمد عدنان مدنی کی خصوصی شرکت ڈاکٹر شہزاد خان ‘بختاور خان ‘ڈاکٹر مریم اشرف نے مریضوں کو فری طبی سہولیات فراہم کی چیئرمین رانا محمد طیب خاں ‘محمد یونس جمال نے میڈیا کے نمائندگان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ درسگاہ خدمت مرکز کی فلاحی و سماجی خدمات بے مثال ہیں موجودہ دور میں دکھی انسانیت کی خدمت بہت بڑا فریضہ ہے رائے محمد ناصر نقشبندی نے انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کے قائدین کو غلہ منڈی میں کام کرنے والے مزدوروں اور ان کی فیملی کو فری علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں