فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ورکرز ویلفیئر بوائز ہائر سیکنڈری سکول فیصل آباد کی میٹرک کے امتحان میں شاندار کارکردگی 100فیصد رزلٹ ، ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد اشرف کا دورہ فیصل آباد ، سکول پرنسپل توقیر عباس ہرل سمیت تمام سٹاف کو مبارکباد، تفصیلات کے مطابق مختلف انڈسٹریز میں کام کرنیوالے ورکرز کے بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کیلئے پنجاب بھر میں ورکرز ویلفیئر کے70سکولز کام کر رہے ہیں، اس سلسلے میں فیصل آباد کے علاقے جوہر کالونی (حاجی آباد) میں بھی ورکرز ویلفیئر بوائز ہائر سیکنڈری سکول قائم ہے جس کے پرنسپل توقیر عباس ہرل ہیں اس سال دسویں جماعت میں110سٹوڈنٹس زیر تعلیم تھے ابھی حال ہی میں میٹرک کے رزلٹس میں ورکرز ویلفیئر ہائر سیکنڈری سکول کے طلباء نے100فیصد کامیابی حاصل کی،110بچوں میں سے40فیصد بچوں نے اے پلس مارکس حاصل کیے اور پنجاب کے ورکرز ورکرز ویلفیئر سکولزمیں پہلے نمبر پر رہے جس پر گذشتہ روز ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد اشرف نے فیصل آباد کا خصوصی دورہ کیا ان کے ساتھ ڈائریکٹر ورکس عتیق جیلانی، ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن شفیق الرحمان اور ڈپٹی ڈائریکٹر ورکس علی قدیر طور بھی موجود تھے۔اس شاندار کارکردگی پر انہوں نے پرنسپل توقیر عباس ہرل اور پورے سٹاف کو شاباش دی اور محنت کو سراہا اور مبارکباد دی۔ اس کے علاوہ ڈائریکٹر ایجوکیشن محمد اشرف نے ہائر سیکنڈری کلاسز کے نئے بلاکس کی تعمیر کے کام کا وزٹ کیا اور دعا کی کہ یہ سکول اسی طرح ترقی کی منازل طے کرتا رہے۔




