کمشنر سرگودھا کا عوامی شکایات پر نیو سٹیلائٹ ٹائون کا دورہ

سرگودہا (بیوروچیف) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان نے عوامی شکایات پر نیو سٹیلائٹ ٹاؤن کی واٹر سپلائی اسکیم کا اچانک دورہ کیا اور موقع پر فراہم کیے جانے والے ناقص پانی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے اسکیم میں موجود خامیوں پر ٹھیکیدار کی سرزنش کرتے ہوئے سخت ہدایات جاری کیں کہ تمام تکنیکی و عملی مسائل کو تین روز کے اندر ہر صورت دْور کیا جائے، بصورت دیگر کنٹریکٹ منسوخ کر کے کمپنی کو بلیک لسٹ کر دیا جائیگا۔ کمشنر نے واضح کیا کہ عوام کو صاف اور معیاری پانی کی فراہمی حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے اور اس میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں