آصف زرداری نے ملک و قوم کی سربلندی کیلئے کام کیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کی ٹکٹ ہولڈر این اے 100سدرہ سعید بندیشہ نے کہا کہ صدر زرداری کی ملکی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ آصف علی زرداری نے ہمیشہ ملک و قوم کی سربلندی کے لیے کام کیا اور ان کی رہنمائی میں اب بلاول بھٹو زرداری بھی محترمہ بینظیر بھٹو کا مشن جاری رکھے ہوئے ہیں بیروزگاری ، مہنگائی، بھوک و افلاس ، بدحالی کا خاتمہ کئے بغیر عوامی مشکلات کم نہیں ہو سکتی حکومت وقت کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے بجلی کے بلوں پر کنٹرول نہ ہوا تو عوام کا ری ایکشن ناقابل برداشت ہو سکتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں