لاہور (بیوروچیف) وزیراعلی کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈان جاری ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق رواں سال اب تک بجلی چوروں کیخلاف 57 ہزار سے زائد مقدمات درج کے گئے،لاہور سمیت صوبہ بھر سے بجلی چوری میں ملوث 41 ہزار 120 ملزمان گرفتار کئے گئے،بجلی چوری کے 39 ہزار سے زائد مقدمات کے چالان مکمل کئے گئے، خزا نے کو نقصان پہنچانے والے 2100 ملزمان کو سزائیں اور جرمانے عائد کئے گئے۔لاہور میں بجلی چوری کے 14ہزار 800سے زائد مقدمات درج کئے گئے،لاہور میں کارروائیوں کے دوران 18 ہزار 692 بجلی چور گرفتار ہو ئے۔آئی جی پنجاب کا بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈان جاری رکھنے کا حکم جاری کر دیا۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ خزانے کو نقصان پہنچانے والے ملزمان کیخلاف ترجیحی کارروائیاں کی جائیں۔




