غزہ سے طلبہ کا بیرون ملک جانا مشکل ہو گیا

غزہ (مانیٹرنگ ڈیسک)غزہ کے 40 اسکالر شپ یافتہ طلبہ کو جنگی حالات کی وجہ سے برطانیہ جانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ کی بہترین یونیورسٹیز میں اسکالر شپ حاصل کرنیوالے 40 طلبہ کو غزہ میں برطانوی ویزے کے حصول میں جنگ کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے۔غزہ کے طلبہ کے حوالے سے آواز اٹھانیوالوں نے برطانوی حکومت سے معاملے میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ ان 40 طلبہ کو برطانیہ آنے کے لیے محفوظ راستہ دیا جاسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں