سدھار کی فیکٹریوں میں ناقص ایندھن کے استعمال نے ماحول کو آلودہ کردیا

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) سدھار اور گردونواح میں قائم سائزنگ انڈسٹری میں گندے اور ناقص ایندھن کے استعمال نے شہریوں کی زندگی عذاب بنا دی ہے۔ ان فیکٹریوں میں بچوں کے استعمال شدہ گندے پیمپرز، ٹاکیاں، شاپر اور دیگر کوڑا کرکٹ کو بطور ایندھن استعمال کیا جا رہا ہے جس سے اٹھنے والے زہریلے دھوئیں نے پورے ماحول کو آلودہ کر دیا ہے۔دھوئیں کی بدبو اور تعفن سے شہریوں کا سانس لینا محال ہو چکا ہے، جبکہ بچوں، بوڑھوں اور خواتین میں سانس، گلے اور جلد کے مختلف موذی امراض تیزی سے پھیلنے لگے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو آنے والے دنوں میں صورتحال مزید سنگین ہو سکتی ہے۔ سدھار’ دھاندرہ’ 70ج ب منصوراں’ ملاں پور کے علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ اور ماحولیاتی تحفظ کے اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماحول دشمن ان فیکٹری مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ انسانی صحت اور ماحول کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں