سانحہ بابو سر، لاپتہ افراد میں نجی ٹی وی کی اینکر بھی شامل

گلگت (نامہ نگار) سانحہ بابو سر میں ایک اور فیملی کے لاپتہ ہونے کی تصدیق ہوگئی۔ترجمان گلگت بلتستان حکومت کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد میں نجی ٹی وی کی اینکر، انکے شوہر اور 3بچے بھی شامل ہیں۔ سرچ آپریشن کے دوران اینکر کا کارڈ اور پرس مل گیا۔عینی شاہدین کے مطابق 10سے 15سیاح شاہراہ بابوسر میں سیلابی ریلوں میں بہہ گئے تھے۔ 7لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ دیامر پولیس انتظامیہ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ، ریسکیو، افواج پاکستان اور جی بی اسکاٹس سرچ آپریشن میں شامل ہیں۔ترجمان جی بی حکومت کے مطابق شاہراہ بابوسر سے اب تک 7لاشیں نکالی جا چکی ہیں، دیگر لاپتہ سیاحوں کی تلاش جاری ہے۔ سرچ آپریشن میں سراغ رساں کتوں اور ڈرونز کی مدد بھی حاصل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں