غزہ میں غذائی بحران’ انڈونیشیا میں برتن بجا کر مظاہرہ

جکارتہ (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں اسرائیل کے پیدا کردہ بھوک کے بحران کے خلاف انڈونیشیا میں احتجاج کیا گیا۔جکارتہ سے غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انڈونیشی دارالحکومت میں سیکڑوں افراد نے امریکی سفارت خانے کی طرف احتجاجی ریلی نکالی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلسطینی پرچم لہراتے مظاہرین نے خالی برتن بجا کر غزہ میں امداد بحال کرنے کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے اس موقع پر غزہ کا اسرائیلی محاصرہ ختم کرا کر اقوام متحدہ کی امن فوج بھیجنے کا مطالبہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں