ملک کو نااہل حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جاسکتا،چیئرمین فلاح پارٹی محمد رمضان مغل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان کو نا اہل حکمرانوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ ہم پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کے لئے اپنی تمام توانائیاں صرف کریں گے۔لاکھوں قربانیوں کے ثمر “پاکستان “کی تعمیر وترقی خوشحالی واستحکام کے لیے کسی قربانی سے دریغ نا کرنے کا عزم رکھتے ہیں ان خیالات کا اظہار پاکستان فلاح پارٹی کے چیئرمین محمد رمضان مغل ایڈووکیٹ نے “اٹھو عوام پاکستان مہم” کے سلسلہ میں فیصل آباد کے تنظیمی دور ے کے موقع پر پارٹی کے اراکین ،وکلا،میڈیانمائندگان اور سول سوسائٹی کے دوستوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی عوام دشمن منصوبہ بندیوں نے پاکستانی عوام کا جینا حرام کر دیا ہے ۔اور لوگ خود سوزیاں کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوامی خواہشات کو پس پشت ڈال کر ۔آئی۔ ایم۔ ایف۔ کی ملک دشمن منصوبہ بندیوں کو عوام پر تھوپ رہی ہے جوکہ انتہائی افسوسناک ولمحہ فکریہ امر ہے۔پاکستان کی آدھی آبادی بیس سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے حکومت کے پاس نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے کوئی منصوبہ نہیں بلکہ انہیں دل برداشتہ کرنے کے بیانات دیئے جاتے ہیں۔ انہوں نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نام نہاد حکومت نے ملک کی معیشت تباہ کرنے کا کوئی موقع ضائع نہیں ہونے دیا ، پاکستان کا 46 فیصد علاقہ زراعت پر مشتمل ہے مگر حکومت نے کسانوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ، پاکستان کو سودی نظام سے نکالنے کے لیے پاکستان فلاح پارٹی جامعہ منصوبہ رکھتی ہے ، انہوں نے اردو زبان کو بحیثیت قومی زبان رائج کروانے کے لئے اپنی بھرپور کوششوں کو جاری رکھنے کامصمم ارادہ کیا “اٹھو عوام پاکستان مہم” میں ان کے ہمراہ سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اپنی تشہیری مہم پراربوں روپیلگانیکی بجائے عوامی مسائل کوحل کرنیاورانکوریلیف دلانے کے لیے کردار ادا کرے زبانی کلامی جمع خرچ سینکل کرملک وقوم کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرناہوگا۔ پاکستان فلاح پارٹی پنجاب شمالی کے صدر چوہدری ضمیر گجر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم پنجاب میں پاکستان فلاح پارٹی عوامی مسائل کے حل کے جذبے کے تحت کام کرنے کا عزم رکھتی ہے اور اس مقصد کے لئے پارٹی کیتنظیمی کام کو یونین کونسل سطح سیلیکر ڈویژن سطح تک مضبوط بنایا جارہا اوراس کام کو نچلی سطح تک جلد مکمل کرکے نئے ذمہ داران کااعلان کردیاجائیگا، اس موقع پر رانا زاہد محمود ایڈووکیٹ۔ سید نعیم بخاری ایڈووکیٹ ۔محمد رفیق لودھی ۔عادل عظیم ورک۔ محمد عارف چوہدری۔ محمد ندیم قادری۔ شہزاد احمد سلطانی ۔ڈاکٹر سعید طاہر ۔محمد اشرف بسمل۔ اسحاق انصاری ودیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں