انسپکٹر ماحولیات آلودگی پھیلانے والوں کیخلاف متحرک

کمالیہ(نامہ نگار)بھٹوں پر زیگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے والے ملزمان کیخلا ف مقدمات درج ۔تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ میں فیلڈاسسٹنٹ محکمہ تحفظ ماحولیات قیصر عمران نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم رانا زاہد کے خلاف بھٹہ پر زیگ زیگ ٹیکنالوجی کا استعمال نہ کرنے پر تھانہ صدر کمالیہ میں مقدمہ درج کروایا۔دوسرے واقعہ میں انسپکٹر ماحولیات عرفان خان نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان رانا شاہد اور رائے مختار کے خلاف بھٹوں پر زیگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال نہ کرنے پر الگ الگ مقدمہ درج کروا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں