چلڈرن ہسپتال میں ہیپاٹائٹس کے عالمی دن پر آگاہی واک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چلڈرن ہسپتال میں ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس کی قیادت سابق ایم این اے و مسلم لیگ کے رہنما حاجی اکرم انصاری، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ چلڈرن ہسپتال ڈاکٹر عامر نوید، ڈاکٹر عرفان رشید، ہیڈ آف پیڈیا ٹرک گیسٹرولوجی ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر نگینہ شہزادی نے کی۔اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ ہیپاٹائٹس ایک قابل علاج مرض ہے بشرطیکہ اسکی بروقت تشخیص کروائی جائے بچوں میں اے، بی، سی، ڈی اور ای مجموعی طور پر 5 اقسام کا ہیپاٹائٹس پایا جاتا ہے اور زیادہ تر بچے ہیپاٹائٹس اے کے مرض میں مبتلا ہیں یہ بیماری بگڑنے کے بعد بچوں کے دماغ کو متاثر کرتی ہے جبکہ علاج نہ کروانے کی صورت میں زندگی کو بھی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں والدین ہر صورت ذمہ داری کو مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے بچوں کو ہیپاٹائٹس کی ویکسین لگوانے کیساتھ ساتھ ہر 6 ماہ کے بعد انکی سکریننگ کروائیں اس حوالے سے چلڈرن ہسپتال میں مریض بچوں کے ٹیسٹوں سمیت ہیپاٹائٹس کا مکمل طور پر مفت علاج کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ مریض کو بخار، متلی، قے، پیٹ میں درد، جلد اور آنکھوں کا زرد ہوجانا، بھوک میں کمی اور گہرے رنگ کا پیشاپ آنا بھی ہیپاٹائٹس کی علامات ہیں اگر کسی بچے میں یہ علامات پائی جاتی ہیں تو والدین فوری ڈاکٹر سے رجوع کریں اس بیماری سے بچا کیلیے والدین سنجیدگی اختیار کریں گھریلو ٹوٹکے یا نیم حکیموں کے پاس جانے کی بجائے کوالیفائیڈ ڈاکٹر کے پاس جائیں بدقسمتی سے جب مریض ہسپتال پہنچتا ہے تو بیماری کی آخری سٹیج چل رہی ہوتی ہے جبکہ شرکا نے مستقبل کے معماروں کی صحت اور زندگیوں کو محفوظ بنانے کیلیے ہر ممکن کوشش کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں