انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر آگاہی واک

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) انسداد منشیات کے عالمی دن کے موقع پر انجمن انسداد منشیات اور کائونٹر نارکوٹکس فورس کے تعاون سے آگاہی واک ضلع کونسل چوک سے نکالی گئی جس کی قیادت ڈائریکٹر کائونٹر نارکوٹکس فورس پنجاب کرنل ذاکر علی خان نے کی۔ ڈائریکٹر اینٹی نارکوٹکس فورس نواز نت،ماہر امراض نفسیات پروفیسر ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر،جنرل سیکرٹری انجمن انسداد منشیات آمنہ اکرم،انسپکٹر محمد شاہد رفیق جٹ،انسپکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل علی، افضل جلندھری ودیگر شریک ہوئے۔واک کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر ہمارا عہد ہمارا خواب،منشیات سے پاک پنجاب ودیگر نعرے درج تھے۔کرنل ذاکر علی خان ودیگر نے کہا کہ منشیات کا زہر ہمارے معاشرے کو دیمک کی طرح چاٹ رہا ہے جس کے انسداد کے لئے ہر طبقہ فکر کو جاری کاوشوں کو عملی جامہ پہنانے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ اپنے نوجوانوں کو تابناک اور روشن مستقبل دینا ہے۔دیگر مقررین نے منشیات کے مکمل خاتمہ کے لئے اقدامات جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں