جڑانوالہ(نامہ نگار) جڑانوالہ پولیس تھانہ سٹی نے بچیوں سے مبینہ نازیبا حرکات کرنیوالے دکاندار کو گرفتار کر لیا ہے،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ سٹی پولیس کو اطلاع موصول ہوئی کہ محلہ رشید پارک میں دکاندار لیاقت علی دکان پر سودا سلف لینے کیلئے آنیوالی معصوم بچیوں کے ساتھ مبینہ طور پر نازبیا حرکات کرتا ہے اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفر کھوکھر کی ہدایت پر سب انسپکٹر عباس گل نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چند گھنٹوں بعد بچیوں کے ساتھ مبینہ طور پر نازبیا حرکات کرنیوالے دکاندار کو حراست میں لے لیا ہے پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کے تحفظ اور بچوں کے خلاف جرائم پر زیروٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے بچوں کو نشانہ بنانے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے پولیس تھانہ سٹی نے متاثرہ بچیوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔




