دیرینہ دشمنی پر شہری کو قتل کرنیوالے3ملزمان گرفتار

ٹھیکریوالہ (نامہ نگار) تھانہ ٹھیکریوالہ پولیس نے سابقہ رنجش پر معصوم شہری کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان شہباز، عدنان اور حمزہ نے چک 68ج ب کے قریب سابقہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ کر کے وسیم نامی شہری کو قتل کر دیا تھا، جس پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی شروع کی گئی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ٹھیکریوالہ قائم علی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جدید ٹیکنیکل ذرائع اور موثر حکمت عملی استعمال کرتے ہوئے کارروائی کی اور تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مقدمے کے تمام قانونی تقاضے مکمل کر کے انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا تاکہ قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔ پولیس حکام نے واضح کیا کہ ذاتی دشمنی یا وقتی اشتعال میں کسی بے گناہ شہری کی جان لینے والے عناصر کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی اور ایسے ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوائی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں