مشتعل نوجوان نے طلاق یافتہ خاتون کو قتل کردیا

گوجرہ(نامہ نگار)نواحی گائوں میں شادی سے انکارپرطلاق یافتہ خاتون کو فائرنگ کر کے قتل کر دیاگیا’298ج ب کی نفیسہ بی بی اپنے گھر میں موجود تھی کہ چک نمبر312ج ب کابابر علی اس کے گھر کی دیوار پھلانگ کراندرداخل ہواجس کا نفیسہ کے ساتھ کسی بات پر جھگڑاہو گیا جس نے فائرنگ کر کے اس کو موت کے گھاٹ اتاردیا جبکہ ملزم موقع سے فرارہوگیا۔تھانہ سٹی پولیس نے نعش تحویل میں لے کر ٹی ایچ کیو گوجرہ منتقل کر دی’ مقتولہ نفیسہ بی بی نے تین سال قبل اپنے خاوند سے طلاق لے لی تھی اور ملزم بابر علی اس کے ساتھ شادی کر نا چاہتا تھاجس پر اس نے انکار کر دیاتو ملزم مشتعل ہو گیااورفائرنگ کر کے اس کو قتل کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں