فیصل آباد ڈاکوؤں اور اغوا کاروں کے نرغے میں آگیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد میں ڈاکے’ چوریاں اور اغواء کے واقعات معمول بن گئے’ آج پھر مزید 61وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے’ متعدد شہریوں کو موٹر سائیکلوں اور رکشوں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد سبز باغ دکھا کر 9خواتین اور4نوجوان کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔تفصیل کے مطابق ڈی ٹائپ کالونی کے علاقہ علامہ اقبال کالونی سے علی اکبر کی بیٹی (س) کو ملزمان اکرم وغیرہ، ٹھیکری والا کے علاقہ275ج ب کے بشیر احمد کی اہلیہ (ب) نامعلوم ملزمان، روڈالہ روڈ کے علاقہ273گ ب کے یونس کی اہلیہ (ن) کو ملزمان شان وغیرہ، کھرڑیانوالہ کے علاقہ74ر۔ب کی نسرین بی بی کی بیٹی(الف) کو ملزمان قمر وغیرہ ، تاندلیانوالہ کے علاقہ614گ ب کے اسلم کی اہلیہ(ش) کو نامعلوم ملزمان،سمن آباد کی کلثو م بی بی کی بیٹی(الف)کو ملزمان علی وغیرہ، جھنگ بازار کے علاقہ امین ٹائون کے افضل کی بیٹی(ک) کو وقاص وغیرہ، غلام محمد آباد کے عمر حیات کی بیٹی(م) کو سیر کیلئے پارک گئی واپس نہ آئی’ نشاط آباد کے علاقہ7ج ب کے اعجاز کی ہمشیرہ (الف) کو علی حسن وغیرہ، غلام محمد آباد کے علاقہ اسدی چوک کے عدیل کا بھائی شاہد محمود، مدینہ ٹائون کے اعظم کا بیٹا ادریس، ملت ٹائون کے علاقہ دھنولہ کے رہائشی صہیب کا بھائی سلمان گھر سے سبزی منڈی کام پر گیا واپس نہ آیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ بھوآنہ بازار کے قریب کائنات بی بی سے جھپٹا مار کر فون، رحمت ٹائون کے قریب شفیق سے10ہزار و فون، رضا آباد کے علاقہ میں شان علی سے سوا لاکھ و فون چھین لیا،النجف کالونی کے قریب ایوب سے موٹر سائیکل نقدی وفون، ٹریٹ بیکری کنال روڈ پر سہیل سے نقدی و فون، فیضان مدینہ کے قریب تنویر سے نقدی و فون ، تاج کالونی کباڑ مارکیٹ کے قریب عبدالرئوف سے سوا تین لاکھ و فون چھین لیا، رسول پارک کے آصف کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات نقدی وسامان چوری،بلال نگر میں وقاص حمید کا گھر لوٹ لیا، ستارہ ویلی کے قریب افضل سے لیپ ٹاپ’ نقدی وفون، 108ج ب کے محمد یار کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری، ستیانہ روڈ مچھلی فارم کے قریب غلام مصطفی سے 25ہزار و فون، ستارہ گولڈ کے قریب ابو بکر سے16ہزار و فون، دانیال سٹی کے قریب احتشام کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، سمندری روڈ العزیز ہوٹل کے قریب حسن علی سے13ہزار و فون، 85ج ب کے یوسف علی کے گھر سے 2بکرے چوری، 261ر۔ب کے اختر علی کے ڈیرہ سے لاکھوں کے بیل چوری،جھنگ روڈ پر افتخار سے سوا لاکھ، طلائی انگوٹھی و گھڑی چھین لی’ ستیانہ روڈ پر بابر علی سے جھپٹا مار کر فون، میکڈونلڈ کے قریب مہوش اسلم سے قیمتی فون، آئیڈیل بیکری ملت روڈ کے قریب ضمیر حسین سے نقدی وفون،31ج ب کے ابو بکر کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 80ج ب کے رمضان سے 45ہزار وفون چھین لیا’ جڑانوالہ کے علاقہ گلہڑ موڑ کے قریب شان حیدر سے 42ہزار وفون، 123گ ب کے عمار رفیق کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی لوٹ لی، 123گ ب کے علی رضا سے13ہزار وفون، 39گ ب کے انور کی دکان سے بھاری مالیت کا سامان، 56ر۔ب کے شہزاد سے 10ہزار وفون، 150ر۔ب کے سلیم جہانگیر کے ڈیرہ سے مویشی چوری،413گ ب کے ضیغم عباس سے نقدی و فون،425گ ب کے فخر زمان کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی وفون، 409گ ب کے سلیم سے نقدی وفون، 586گ ب کے محمد علی کی حویلی سے مویشی چوری، 408گ ب کے رمضان سے نقدی وفون، گوجرہ روڈ سمندری کے قریب یاسر محمود سے 40ہزار وفون، 405گ ب کے صفدر کے ڈیرہ سے پیٹرانجن چوری، 137گ ب کے اشتیاق احمد کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری اور دیگر وارداتوں کے دوران لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا۔ علاوہ ازیں شہباز ٹائون کے سلطان، جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے احسان الحق، نواز شریف پارک سے بوٹا، محمدی چوک کے نواز، ہجویری ٹائون کے وقاص، منصور آباد کے عبدالرحمان، محمد سلیمان، وقاص، دانیال سٹی کے اویس، فیکٹری ایریا کے معاذ، الیاس گارڈن کے زاہد علی، نثار کالونی کے عرفان اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے’ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہوں کا سراغ نہ لگا سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں