ڈاکوؤں کے ورثا سے ساز باز کرنے والا مدعی مقدمہ گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چک جھمرہ پولیس نے ڈاکوئوں کے ورثاء سے شناخت پریڈ سے قبل دو لاکھ رشوت لیکر سازباز کرنے والے مدعی مقدمہ کو گرفتار کر لیا، ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ نے ڈکیتی کے مقدمہ نمبری 1066/25 میں ملوث ڈاکوئوں کو گرفتار کیا اور ڈاکوئوں کے گروہ کو شناخت پریڈ کیلئے ڈسٹرکٹ جیل بھجوا دیا تو ڈکیتی کے مدعی مقدمہ عظمت علی کو ملزمان شناخت پریڈ کیلئے تاریخ پر آنے کا کہا تو مدعی عظمت علی نے ملزمان کے ورثاء سے سازباز کرتے ہوئے مبینہ طور پر دو لاکھ روپے میں ڈیل کر کے دانستہ طور پر جیل شناخت پریڈ پر نہ گیا۔ ایس ایچ او تھانہ چک جھمرہ کو اطلاع ملنے پر مدعی مقدمہ کی ڈاکوئوں کے ورثاء سے ڈیل کرنے کی پاداش میں مدعی مقدمہ عظمت علی کو گرفتار کر کے بازپرس کی تو اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے دو لاکھ کی رقم برآمد کروا دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں