روئی کی قیمت میں بڑی کمی

لاہور (بیوروچیف) روئی کی قیمتوں میں مندی کا رجحان، فی من روئی 500روپے کمی کے بعد 16ہزار 500روپے فی من تک گرگئیں۔ چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کا کہنا تھا کہ درآمدی روئی پر سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم ہونے کے باوجود ایس آر او جاری نہیں ہوسکا۔ متعلقہ ایس آر او جاری نہ ہونے پر روئی کی قیمتوں میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، بارشوں کے باعث کپاس کی رسد میں بھی کمی دیکھی جا رہی ہے۔کپاس کی رسد میں کمی کے باعث کئی جننگ فیکٹریاں غیر فعال ہو رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں