3پی ٹی آئی ارکان اسمبلی نااہل

اسلام آباد (بیوروچیف) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری، رکن قومی اسمبلی محمد احمد چٹھہ اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی احمد خان بھچرکی نااہلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینیٹر اعجاز چوہدری کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مجرم قرار دے کر 10 سال کی سزا سنائی ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ اعجاز چوہدری آئین کے آرٹیکل 63 (ون) (ایچ) کے تحت سینیٹ کے رکنیت کے لیے نااہل ہو گئے۔ادھر، الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی محمد احمد چٹھہ اور رکن پنجاب اسمبلی احمد خان کی نااہلی کا نوٹی فکیشن بھی جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے محمد احمد چٹھہ اور احمد خان کو مجرم قرار دیتے ہوئے 10 سال کی سزا سنائی۔یاد رہے کہ احمد چٹھہ این اے 66 وزیر آباد اور احمد خان پی پی 87 میانوالی سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔واضح رہے کہ 22 جولائی کو انسداد دہشت گردی عدالت سرگودھا نے 9 مئی 2023 کو میانوالی میں احتجاج کے مقدمے میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بچھر اور اور رکن قومی اسمبلی احمد چٹھہ سمیت پی ٹی آئی کے 32 رہنماں اور کارکنوں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنادی تھی۔ملزمان پر پرتشدد احتجاج، جلا گھیرا اور دیگر سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔22 جولائی کو ہی لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شیرپائو پل جلائو گھیرائو کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں ڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور سرفراز چیمہ کو 10 10 سال قید کی سزا سنادی تھی جبکہ شاہ محمود قریشی و دیگر ملزمان کو بری کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں